قصبہ ترمنی میں کار کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

پیر 24 جولائی 2017 20:16

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) قصبہ ترمنی تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

محمد صفدر ولد محمد اسلم ساکن ڈھوک قادہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھانجا محمدجواد موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ کار ڈرائیورمحمد وسیم ولد خادم حسین ساکن شاہ پور سیداں جو گاڑی نہایت غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے محمد جواد شدیدزخمی ہوگیا اور موٹر سائیکل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سب انسپکٹر خضر حیات نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :