سابق صدر پرویز مشرف نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت

پیر 24 جولائی 2017 20:16

سابق صدر پرویز مشرف نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) سابق صدر پرویز مشرف نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف ہم آواز ہونا چاہئے تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ تعزیتی بیان میں سابق صدر نے لاہور دھماکے کے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے اور جاں بحق افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی کو مل کر ختم کرنا ہوگا تاکہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جانا تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :