فیصل آباد سے پہلی حج فلائٹ 151 عازمین حج کو لیکرجدہ روانہ

حج آپریشن کے دوران 30پروازوں کے ذریعہ 4800عازمین حج کو حجاج مقدس پہنچا یا جا ئے گا

پیر 24 جولائی 2017 20:07

فیصل آباد سے پہلی حج فلائٹ 151 عازمین حج کو لیکرجدہ روانہ
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) فیصل آباد سے پہلی حج فلائٹ 151 عازمین حج کو لیکرجدہ روانہ حج آپریشن کے دوران 30پروازوں کے ذریعہ 4800عازمین حج کو حجاج مقدس پہنچا یا جا ئے گا تفصیل کے مطا بق فیصل آباد سے بھی نجی ایئر لا ئن کے ذریعہ حج آپریشن شروع گز شتہ روز پہلی حج پرواز 151عازمین حج کو لیکر جدہ روانہ ہو ئی فیصل آباد سے حج آپریشن 23اگست کو مکمل ہو گا اس دوران 30پروازوں کے ذریعہ 4800عازمین حج کو حجاج مقدس پہنچایا جا ئے گا پہلی پرواز کے ذریعہ جدہ جا نے والے حجاج اکرام کو انچارج حا جی کیمپ ذکاء للہ ایئر پورٹ منیجرانور ضیائحج کمیشن کے ممبر احسان شاہد نے رخصت کیا۔

متعلقہ عنوان :