Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لاہور دھماکے کی مذمت، 2 روزہ سوگ اور تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 24 جولائی 2017 19:11

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لاہور دھماکے کی مذمت، 2 روزہ ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لاہور دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 عمران خان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عمران خان نے سانحے کے باعث 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ 2 روز تک تحریک انصاف کی جانب سے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رکھی جائیں گی۔ جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے پارٹی رہنماوں کو لاہور دھماکے کے متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی تلقین بھی کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات