الزام تراشیوں سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں قربانیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، تمام اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان مثبت کردارادا کرتا رہے گا، دہشت گردوں کو شکست دینا ہم اپنے قومی مفاد میں سمجھتے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ڈبلیو نکولسن سے ملاقات میں گفتگو ، بعض افغان حلقوں کی طرف سے الزام تراشیوں کا معاملہ اٹھایا

پیر 24 جولائی 2017 20:05

الزام تراشیوں سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں قربانیوں کو نقصان پہنچ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ڈبلیو نکولسن کیساتھ بعض افغان حلقوں کی طرف سے الزام تراشیوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ الزام تراشیوں سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قربانیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، تمام اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان مثبت کردارادا کرتا رہے گا، دہشت گردوں کو شکست دینا ہم اپنے قومی مفاد میں سمجھتے ہیں ۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ڈبلیو نکولسن نے جنرل ہیڈ کوآرٹرز میںملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور بارڈ رمنیجمنٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کچھ افغان حلقوں کی طرف سے الزام تراشی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشیوں سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قربانیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

آرمی چیف نے کہا کہ تمام اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان مثبت کردارادا کرتا رہے گا۔ دہشت گردوں کو شکست دینا ہم اپنے قومی مفاد میں سمجھتے ہیں ۔ آرمی چیف نے پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے عزم کا اعادہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جان ڈبلیو نکولسن نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کا خوشگوار ردعمل قابل تعریف ہے ۔