تھرپارکر میں پانچ سال بعد بارش، زندگی کی رونقیں لوٹ آئیں

نقل مکانی کرنے والے تھر واسیوں نے بھی مال مویشیوں کے ہمراہ واپسی شروع

پیر 24 جولائی 2017 20:04

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) پانچ سال بعد ہونے والی بارش کے بعد زندگی اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ لوٹ آئی۔ بارش کے بعد سر سبز درخت اور ہریالی دیکھ کر تھر واسی خوشی سے نہال ہو گئے۔ نقل مکانی کرنے والے تھر واسیوں نے بھی مال مویشیوں کے ہمراہ واپسی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

گھنگھور گھٹائیں چھائیں اور جم کر برسیں جس کے بعد خشک تالاب بارش کے پانی سے بھر گئے اور زندگی مسکرا اٹھی۔

ایسے میں موروں نے بھی رقص کیا، ہر طرف مسکراہٹیں پھیل گئیں۔ مٹھی کے پکنک پوائنٹ پر سہانے موسم کا لطف اٹھانے کے لئے بچوں نے اہل خانہ کے ساتھ ہلہ گلہ کیا۔ جھولے لئے اور خوب موج مستی کی۔ بارش نے جہاں تھر واسیوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیریں وہیں پانچ سال سے جاری غذائی قلت اور قحط کے اثرات کو بھی ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :