حکومت بلوچستان نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں مضر صحت کھانا فراہم کرنے کے معاملے پر چاررکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

پیر 24 جولائی 2017 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) حکومت بلوچستان نے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں مضر صحت کھانا فراہم کرنے کے معاملے پر چاررکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کی سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں مضر صحت کھانا کھانے کی وجہ سے 150سو کے قریب طالبات کی حالت غیر ہونے کے معاملے پر حکومت بلوچستان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ حافظ محمد طاہر کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی بتول اسدی ،پی ایچ ای کے ٹیکنیل ایکسپرٹ محکمہ صحت کے ڈرگ اینلسٹ ڈاکٹر علی احمدا ٓغا کو بھی شامل کیا گیا ہے کمیٹی سردار بہادرخان وویمن یونیورسٹی میں دیئے جانیوالے کھانے اورپانی کے نمونوں کی کیمیکل جانچ پڑتال کرکی15دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔