عید قربان پر چھوٹی نہیں بڑی قربانی ہوگی،نواز شریف کو وزیر اعظم رہنے میں بہت پریشانیاں آئیں گی، منظور وسان

احتساب کا جو سلسلہ چل پڑا ہے وہ سیاستدانوں تک محدود نہیں رہے گابلکہ اس میں سب آئیں گے،وزیرصنعت وتجارت سندھ

پیر 24 جولائی 2017 20:00

عید قربان پر چھوٹی نہیں بڑی قربانی ہوگی،نواز شریف کو وزیر اعظم رہنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) سندھ کے وزیرصنعت وتجارت اور پیپلزپارٹی کے رہنما منظورحسین وسان نے کہا ہے کہ عید قربان پر چھوٹی نہیں بڑی قربانی ہوگی،نواز شریف کو وزیر اعظم رہنے میں بہت پریشانیاں آئیں گی۔پیرکو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید میں بڑی قربانیاں شروع ہوں گی۔

موسم تو ٹھنڈا ہے پر سیاسی موسم گرم رہے گا۔ 24 جولائی سے 15 اگست کے درمیان اہم فیصلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ احتساب کا جو سلسلہ چل پڑا ہے وہ سیاستدانوں تک محدود نہیں رہے گا، اس میں سب آئیں گے، اینٹی کرپشن اب آنٹی نہیں ہوگی اصل اینٹی ہوگی۔منظور وسان نے چوہدری نثار کی کمر درد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا چوہدری صاحب کی کمر کا درد کبھی بڑھتا جائے گا تو کبھی کم ہوگا، چوہدری نثارکے کمر کا درد شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے لیے ہے، بہت سے لوگ اسپتال جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی تکلیف میں اضافے کا احساس ہے ، معاملہ نوازشریف تک محدود سمجھنا بھول ہے، معاملات اور لوگوں تک بھی جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونی چاہئے اگر جمہوریت ڈی ریل ہوگی تو پھر الیکشن جلدی نہیں ہوں گے۔ پاکستان میں جمہوری نظام ہی ترقی کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :