لاہور میں دھماکہ‘ جنرل ہسپتال میں 30 زخمی اور9 ڈیڈ باڈی لائی گئیں

ایمرجنسی نافذ ، زخمیوں کے علاج کے لئے سینئر ڈاکٹرز موجود ،معلومات کے لئے کاؤنٹر قائم

پیر 24 جولائی 2017 19:53

لاہور میں دھماکہ‘ جنرل ہسپتال میں 30 زخمی اور9 ڈیڈ باڈی لائی گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے بتایا ہے کہ لاہور میں فیروز پورروڈ دھماکے میں9جاں بحق افراد اور 30زخمیوں کو لاہور جنرل ہسپتال میں لایا گیا اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی لاہور جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام صابر کے علاوہ تمام شعبوں کے سینئر ڈاکٹرز موقع پر موجود رہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد بہم پہنچائی گئی پرنسپل پی جی ایم آئی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر زخمیوں کی جانیں بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ان کے علاج معالجے پر کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا رہی- انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں لواحقین فون نمبر 042-99264117 پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں ہسپتال کا عملہ ان سے ہر ممکن تعاون کرے گا- پروفیسر غیاث النبی طیب نے اس افسوسناک واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :