گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی لاہور میں ہونے والے خود کش دھماکے کی مذمت

پیر 24 جولائی 2017 19:53

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی لاہور میں ہونے والے خود کش دھماکے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا لاہور میں فیروز پور روڈ ارفع کریم ٹاورکے قریب ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعے میںقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے پوری قوم متحد ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور دہشت گردی جیسی بزدلانہ کاروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلے دے۔ انہوں نے اس واقعے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی ہے۔