دھماکے کیساتھ ہی آگ کا بہت بڑا گولہ آسمان کی طرف بلند ہوا

ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے ، فضاء میںعجیب بدبو پھیل گئی

پیر 24 جولائی 2017 19:53

دھماکے کیساتھ ہی آگ کا بہت بڑا گولہ آسمان کی طرف بلند ہوا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء)فیروز روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کیساتھ ہی آگ کا بہت بڑا گولہ آسمان کی طرف بلند ہوا اور اس کے بعد ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے ۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ہوتے ہی آگ کا بہت بڑا گولہ آسمان کی طرف بلند ہوا اور آگ لگ گئی ۔ اس دوران ہر طرف دھوئیں کے بال بھی چھا گئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق فضاء میں عجیب سی بدبو بھی پھیل گئی جسے برداشت کرنا مشکل ہو رہا تھا۔