حیدرآباد میں چینی زبان سکھانے کے پہلے مرکزکا افتتاح

آئی ٹی سی سینٹر کے قیام کا مقصد مزدورں کے بچوں کو اچھی اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے،رکن سندھ اسمبلی محمد راشد خلجی

پیر 24 جولائی 2017 19:25

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) حیدرآباد میں چینی زبان سیکھانے کے پہلے مرکز کا افتتاح کردیاگیا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر آئی ٹی سی کیمپس 2آٹو بھان روڈ لطیف آباد حیدرآباد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چینی زبان سیکھانے والے حیدرآباد کے پہلے انسٹیٹیوٹ کا افتتاح رکن سندھ اسمبلی محمد راشد خلجی نے کیا اور چائینہ سے آئے ہوئے چینی ٹیچر ماشون نے سی پیک منصوبہ سے متعلق آگاہی دی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشد خلجی نے کہا کہ آئی ٹی سی سینٹر کے قیام کا مقصد غریب اور مزدورں کے بچوں کو اچھی اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے اور چینی زبان کو پاکستان میں سکھانے کو بھی ترجیح دی جائے کیونکہ پاکستان میں سی پیک منصوبہ تیزی سے جاری ہے اور اس میں روزگار کے مواقع بھی حاصل ہونگے جس کے لئے چینی زبان کو بھی خاص اہمیت حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر سید خالد شفیع نے کہا کہ چینی زبان سیکھنا وقت کی اہم ٖ ضرورت ہے اور سندھ کے بلخصوص حیدرآباد کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ چینی زبان کو سیکھیں اور پاکستان کے روشن مستقبل میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریں ، سی ای او محمد راشد خان نے خطاب میں کہا کہ آئی ٹی سی حیدرآباد کا واحد ادارہ ہے جس نے چینی زبان کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چینی زبان سکھانے کا بیٹرہ اٹھایا ہے جس سے سندھ کے ہزاروں گھرانے مستفید ہونگے ، تقریب میں مہران یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر طارق جمیل خانزادہ،جرنلسٹ جہانزیب علی ، سیدہ بانو ،جویریہ، آفتاب احمد ، کاشان جان، زبیر خان زئی اور دیگر مہمانِ گرامی نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :