پولیس نی2افراد کو گرفتارکر کے 90لیٹر شراب اور چرس برآمد کر لی

پیر 24 جولائی 2017 19:25

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 90لیٹر دیسی شراب اور 230گرام چرس برآمد کرکے دو افراد کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر فرید پولیس نے موضع بونگہ جھیڈو کے رہائشی محمدرمضان سے 90لیٹر دیسی شراب و آلات کشید شراب اور سٹی پولیس نے سیٹلائیٹ ٹائون کے رہائشی محمداشفاق سے 230گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :