لاہور دھماکے میں 10سے 12 کلوگرام دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا

خود کش بمبار کی عمر16سے 18سال کے درمیان جبکہ خودکش جیکٹ میں بال بیئرنگ بھی استعمال کیے گئے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 جولائی 2017 18:52

لاہور دھماکے میں 10سے 12 کلوگرام دھماکا خیزمواد استعمال کیا گیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء ) : صوبائی دارلحکومت میں ارفع کریم ٹاور کے قریب کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں خود کش دھماکے میں 10سے 12کلوگرام دھماکا خیزمواداستعمال کیاگیا،جبکہ خود کش بمبار کی عمر16سے 18سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے دھماکا پرسکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونے والے شواہد کاجائزہ لیاجارہاہے۔

تاہم ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خود کش دھماکے میں 10سے 12کلوگرام دھماکا خیزمواداستعمال کیاگیا۔خود کش بمبار نے خود کش جیکٹ میں بال بیئرنگ کا بھی استعمال کیا۔ واضح رہے اطلاعات کے مطابق ارفع کریم ٹاور کے قریب کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں خود کش دھماکاہوا۔جس میں 8پولیس اہلکاروں سمیت 25فراد شہید اور 38سے زائد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :