غوث علی شاہ کووزیراعظم بناکران کے ساتھ کی جانے والی ذیادتیوںکاازالہ کیاجائے، مسلم لیگ (ن) خیر پور

پیر 24 جولائی 2017 19:38

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن خیر پور کے رہنماؤں نے مشترکہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر مسلم لیگی رہنماء غوث علی شاہ کووزیراعظم بناکران کے ساتھ کی جانے والی ذیادتیوںکاازالہ کیاجائے ،خیرپورکے مسلم لیگی رہنمائوںمحمدعمر،جاویدعلی ،فرخ احمدنصیراحمداوردیگرنے وزیراعظم نوازشریف سے درخواست کی ہے کہ ان کے خلاف آنے والے فیصلے روزنئے وزیراعظم کے لیے غوث علی شاہ کی خدمات حاصل کی جائیں غوث علی شاہ ایک پرانے مسلم لیگی رہنماء ہیںاورتجربہ کار ہیںجواس بحران میں سب کواکھٹالیکرچلنے کی صلاحیت رکھنے ہیںلہذانوازشریف کی نااہلی کی صورت میں غوث علی شاہ کووزیراعظم بنایاجائے ۔ #

متعلقہ عنوان :