آڈیٹرجنرل سندھ کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایک کھرب 13ارب روپے کی کرپشن ہوئی، نصرت سحر عباسی

پیر 24 جولائی 2017 19:38

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) رکن سندھ اسمبلی فنکشنل مسلم لیگ کی رہنماء نصرت سحرعباسی نے کہاہے کہ آڈیٹرجنرل سندھ کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایک کھرب 13ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے ،انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی اپنے رہنمائوںکوبچانے کے لیے جوبل آرڈینس نافذکرناچاہتی ہے متحدہ اپوزیشن احتجاج کرے گی انہوںنے کہاکہ سندھ کاکون ساادارہ ہے جس میں کرپشن نہیں ہے نیب کوختم کرکے اینٹی کرپشن کومضبوط کرنے والی باتیں ہی غلط ہیںسندھ میں اینٹی کرپشن پہلے سے موجودہے ہمیں بتایاجائے اینٹی کرپشن نے کسی کوپکڑاہے ۔

متعلقہ عنوان :