حیدرآبادویلفیئرایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے نو منتخب عہدداران کی تقریب حلف برداری

پیر 24 جولائی 2017 19:33

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) حیدرآبادویلفیئرایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ( ایچ ڈبلیواے بی)کے نو منتخب مجلس عاملہ ایگزیکٹو کمیٹی کے نتائج کا اعلان اورتقریب حلف برداری ادارہ تربیت وتعاون برائے نابینا لطیف آبادمیں منعقد ہوئی،جس میں انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدداران اور ممبران کا چیئرمین انتخابی کمیٹی محمدیاسین آرائیں نے اعلان کیا جس میں صدر عبدالرشید،نائب صدر ارم اسلام،جنرل سیکرٹری علی ڈنو پیرزادہ،جوائنٹ سیکرٹری محمد عارف،فنانس سیکرٹری محمود علی جبکہ مجلس انتظا میہ میں امجد علی،عاصم اسلم،آصف علی،محمدعاشق،محمداسداقبال،فرحان حسین،انیلہ،شزا،سوسن مسیح اور شہناز بی بی شامل ہیں،15امیدواراں کی تمام نامزدگیاں درست ہونے اور کوئی متبادل نامزدگی نہ آنے کی بنا پر ایچ ڈبلیواے بی کی نئی مجلس انتظامیہ آئندہ دوسال کے لئے ان کے عہدوں پر تمام امیدواروں کو بنا مقابلہ کامیاب قراردیاگیا ،تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین انتخابی کمیٹی محمد یاسین آرائیں نے نو منتخب انتظامیہ سے اپنے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب جنرل سیکرٹری علی ڈنو پیرزادہ نے کہا کہ انشاء اللہ میں اور میرے ساتھی انتہائی محنت اور ایمانداری سے بصارت سے محروم افراد کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرینگے۔تقریب میں نابینا افراد کے علاوہ مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔