گوٹھ گیلو نوناری ، ہٹڑی اور قریبی دیہاتوں میں کھلے عام منشیات کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے

پیر 24 جولائی 2017 19:33

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) گوٹھ گیلو نوناری ، ہٹڑی اور قریبی دیہاتوں میں کھلے عام منشیات کا کاروبار کرنیوالوں کے عوام سراپا احتجاج بن گئے، حکومت اور متعلقہ ادارے نوٹس نہیں لے رہے ہیں۔ تعلقہ حیدرآباد دیہی کے گوٹھ گیلو نوناری کے باشندوں نے علاقہ میں منشیات و شراب فروشی کا اڈاہ بن جانے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر علاقہ کے معززین نے صحافیوں کو بتایا کہ گوٹھ گیلو نوناری ، ہٹڑی اور قریبی دیہاتوں میں کھلے عام منشیات کا کاروبار ہو رہا ہے، چرس ، افیون ، بھنگ ، ہیرؤین،مین پوری اور کچی شراب کھلے عام فروخت ہور ہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس اور ایکسائز اہلکار یہاں سے یومیہ بھتہ وصول کرتے ہیں جبکہ نوجوان نسل اس سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے شرجیل انعام میمن کو اس لیے ووٹ نہیں دیئے تھے کہ وہ علاقہ کو بھول جائیں انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ترقیاتی کام کرائیں گے اور یہاں سے منشیات کے اڈے بند کرائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا ہم نے رکن قومی اسمبلی امیر علی شاہ جاموٹ سے بھی بہت شکایت کی ہے لیکن کوئی یہاں کچھ کرنے کو تیار نہیں ہے انہوں نے ڈی آئی جی حیدرآباد ، ایس ایس پی حیدرآباد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ہٹڑی و گیلو نوناری گوٹھ کے باشندوں کو منشیات ، غندہ گرد عناصر سے نجات دلائیں فوری طورپر منشیات کے خلاف آپریشن کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :