چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کی کوریج کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی بڑی تعداد پنجاب ہائوس پہنچی

ہال میں جگہ کم پڑنے کے باعث صحافیوں کی بڑی تعداد کھڑی رہی

پیر 24 جولائی 2017 19:31

چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کی کوریج کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کی کوریج کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی بڑی تعداد پنجاب ہائوس پہنچی جبکہ بعض ٹی وی چینلز نے کوریج کیلئے دو دو کیمرے لگائے تھے، ہال میں جگہ کم پڑنے کے باعث صحافیوں کی بڑی تعداد کھڑی رہی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کی کوریج کیلئے ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی بڑی تعداد پنجاب ہائوس پہنچی، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز بھی موجود تھے، ٹی وی چینلز کی طرف سے دو دو کیمرے لگائے گئے تھے۔ کانفرنس ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔