میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں ہماری معصوم اور بے گناہ جانوں کاخون ان بزدل دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹادے گا‘وزیرا علی شہباز شر یف

پیر 24 جولائی 2017 19:31

میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں ہماری معصوم اور بے گناہ جانوں کاخون ان بزدل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر لاہور فیروزپور روڈ پر ہونے والے دھماکے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز وزیر اعلی شہباز شر یف نے اپنے ٹیویٹر پیغام میں کہا کہ میرے دل کی حالت کو اس وقت الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ،دھماکے نے کئی خاندانوںکواجاڑ دیا ۔ ان کا کہناتھا کہ دہشت گرد ،دہشت گردی کی خلاف ہماری جنگ کے عزائم کوکسی صورت بھی متزلزل نہیں کر سکتے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا خون سڑکوں پر ہے اور میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں کہ ہماری معصوم اور بے گناہ جانوں کاخون ان بزدل دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹادے گا۔