لاہور‘ سبزی منڈی گرانے کے موقعہ پرمظاہر ین کو روکنے کیلئے بنائی گئی پولیس فورس پر موٹر سائیکل سوار کاخود کش حملہ

8سے زائد پولیس اہلکاروں اور2خواتین سمیت 23افراد شہید ‘1گاڑی سمیت5سے زائد موٹر سائیکلیں بھی تباہ‘ تمام سر کاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ ‘سی سی پی او اور ڈی سی لاہور نے خود کش حملے کی تصدیق کر دی ‘وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثاراور وزیر اعلی شہباز شر یف نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی‘ دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاک افواج اور رینجرز کے اہلکاران نے موقعہ پر پہنچ کر سیکورٹی کے انتظامات کو سنبھال لیا

پیر 24 جولائی 2017 19:31

لاہور‘ سبزی منڈی گرانے کے موقعہ پرمظاہر ین کو روکنے کیلئے بنائی گئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) صوبائی درالحکومت لاہور میں فیروز پور روڈ پر سبزی منڈی گرانے کے موقعہ پرمظاہر ین کو روکنے کیلئے بنائی گئی پولیس فورس پر موٹر سائیکل سوار کاخود کش حملہ ’8سے زائد پولیس اہلکاروں اور2خواتین سمیت 23افراد شہید ‘1گاڑی سمیت5سے زائد موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں ‘لاہور کے تمام سر کاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ‘سی سی پی او اور ڈی سی لاہور نے دہشت گردی کے واقعے کا خود کش حملہ ہونے کی تصدیق کر دی ‘وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلی شہباز شر یف نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دہشت گردی کی رپورٹ طلب کر لی‘ دہشت گردی کے واقعے کے بعد پاک افواج اور رینجرز کے اہلکاران نے موقعہ پر پہنچ کر سیکورٹی کے انتظامات کو سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز صوبائی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ فیروزپورروڈپرارفع کریم آئی ٹی کمپلیکس کے قریب پرانی سبزی منڈی گرانے کیلئے ایل ڈی اے سمیت دیگر محکموں کے اہلکاران موجود تھے جبکہ متاثر ہ خاندانوں کی جانب سے کسی قسم کے احتجاج کو روکنے کیلئے وہاں احتجاجی مظاہروں کیلئے بنائی جانیوالی خصوصی پولیس کے افسران اور اہلکاران بھی موجود تھے پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب پولیس اہلکاران وہاں موجود تھے تو اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آوار نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جسکی وجہ سے وہاں موجودہ ایک اے ایس آئی ‘ایس آئی اور پولیس کے دیگر 8اہلکاروں سمیت23افراد شہید ہوئے ہیں اور شہید ہونیوالوں میں2خواتین بھی شامل ہیں ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ3 شدید زخمی راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ 20 افراد ہسپتالوں میں پہنچ کر جان کی بازی ہار گئی jbkoپولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہیدھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ جائے وقوع سے دھواں اٹھتا بھی دکھائی دیتا رہا پولیس نے شہریوں کو دھماکے کے مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے پولیس افسران نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش ہے دھماکے کے نتیجے میں 3 موٹر سائیکلوں اور ایک کار کو نقصان پہنچاتحقیقات کے لیے پولیس کے علاوہ پاک فوج اور رینجرزکے دستے بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیںسیکورٹی حکام کی جانب سے فیروزپور روڈ کو مکمل طور پر بند کردیا گیابم ڈسپوزل سکواڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا مقامی ساختہ بم سے کیا گیا ہے کیونکہ جائے وقوع سے بال بیرنگ اور لوہے کے برادے کے ٹکڑے بھی ملے ہیںجبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے جسم کے درمیانے حصے زیادہ متاثر ہوئے ہیں -قبل ازیں ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے بتایا تھا کہ ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی عمارتوں کو مسمار کیا جارہا تھا، عمارت گرانے کے دوران واقعہ پیش آیا، عمارت گرانے کے دوران چند افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :