چوہدری نثار نے کرسی اٹھوا دی،کمر میں درد کے باعث بیٹھنے کی بجائے کھڑے ہو کر پریس کانفرنس کی

کرسی پر بیٹھ کر پریس کانفرنس اسلئے نہیں کی کہ آپ لوگ مجھے اٹھتے اور بیٹھتے وقت ہونے والی تکلیف دیکھ نہ سکیں،وزیر داخلہ

پیر 24 جولائی 2017 19:22

چوہدری نثار نے کرسی اٹھوا دی،کمر میں درد کے باعث بیٹھنے کی بجائے کھڑے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں کرسی اٹھوا دی،کمر میں درد کے باعث بیٹھنے کی بجائے کھڑے ہو کر پریس کانفرنس کی، جب وزیر داخلہ پریس کانفرنس کیلئے ہال میں پہنچے تو ان کیلئے کرسی رکھی گئی تھی تاہم انہوں نے کرسی ہٹا کرڈائس لگانے کا کہا اور انہوں نے کھڑے ہو کر پریس کانفرنس کی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران کوئی وزنی چیز اٹھائی جس کی وجہ سے مسلسل کئی ہفتوں سے کمر میں درد ہے جو اب شدت اختیار کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کرسی پر بیٹھ کر پریس کانفرنس اسلئے نہیں کی کہ آپ لوگ مجھے اٹھتے اور بیٹھتے وقت ہونے والی تکلیف دیکھ نہ سکیں۔گزشتہ روز طبیعت اتنی خراب تھی کہ میں اٹھ بھی نہیں سکتا تھا اسلئے پریس کانفرنس ملتوی کی۔آج بھی صحت مکمل طور پر ٹھیک نہیں ا

متعلقہ عنوان :