آرمی چیف کی لاہور دھماکے کی شدید مذمت ،جانی نقصان پر اظہار افسوس

دھماکے کے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، پاک فوج کے جوانوں کو امدادی کاموں میں حصہ لینے کی بھی ہدایت کردی ،آئی ایس پی آر

پیر 24 جولائی 2017 19:22

آرمی چیف کی لاہور دھماکے کی شدید مذمت ،جانی نقصان پر اظہار افسوس
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ،انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو امدادی کاموں میں حصہ لینے کی بھی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے لاہور میں دھماکے کی مذمت کی ۔انہوں نے لاہور دھماکے پر دکھ اور افسوس کیا اور پاک فوج کے دستوں کو دھماکے کی جگہ پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کردی ۔ آرمی چیف نے دھماکوں میں شہید افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ خدانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔