سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی لاہور میں دھماکے کی شدید مذمت ،انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 24 جولائی 2017 19:22

سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی لاہور میں دھماکے کی شدید مذمت ،انسانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے مذمتی بیان میں دونوں رہنمائوں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔