خواجہ سلمان رفیق کا پورے صوبے میں ضلع کونسلوں کے ذریعے بھر پور ڈینگی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

گوجرانوالہ ڈینگی ہاٹ سپاٹ ، کابینہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس گوجرانوالہ میں منعقد ہو گا‘صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر

پیر 24 جولائی 2017 19:17

خواجہ سلمان رفیق کا پورے صوبے میں ضلع کونسلوں کے ذریعے بھر پور ڈینگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) صوبائی وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں ڈینگی کنٹرول کے لئے عوامی آگاہی مہم بھر پور طریقہ سے چلانے کے لئے لوکل گورنمنٹ اور ضلع کونسلوں کے ذریعے بل بورڈ ز ، فلیکس نصب کئے جائیں اور لٹریچر تقسیم کیا جائے اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای او ہیلتھ اس مہم میں تعاون کریں -انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میں منتخب عوامی نمائندوں کے علاوہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں ،ایجنسیوں کے سینئر افسران ، پبلک ہیلتھ ایکسپرٹس ، وزیر اعلی ڈینگی ریسرچ سیل کے انچارج پروفیسر وسیم اکرم نے شرکت کی-دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ز ہیلتھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیا- ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر فرخ سلطان نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال اور روک تھام کیلئے جاری اقدامات بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے بتایا کہ اب تک رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 40 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اِ ن ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس جاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میں ڈینگی لاروا رپورٹ ہونا شروع ہو گیا ہے اور ماہرین کے مطابق گوجرانوالہ ڈینگی ہاٹ پاٹ بن سکتا ہے۔ وزیر صحت نے پروفیسر وسیم اکرم کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ٹیکنیکل سٹاف کے ہمراہ سوموار کے روز گوجرانوالہ کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیکر رپورٹ کریں۔

خواجہ سلمان رفیق نے آئندہ ہفتہ گوجرانوالہ میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی تاکہ ڈینگی کنٹرول کے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔ اُنہوں نے صوبے میں ڈینگی ڈے منانے کے انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سپیشل برانچ اور پی آئی ٹی بی کی جانب سے نشاندہی پر خواجہ سلمان رفیق نے ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات کو فوری دور کرنے اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مزید مستعد کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :