پمز ہسپتال میں صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا فیصلہ انصاف کے مطابق ہوگا، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

پیر 24 جولائی 2017 19:16

پمز ہسپتال میں صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا فیصلہ انصاف کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا فیصلہ انصاف کے مطابق ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو پنجاب ہائوس میں وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں نے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پمز میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لے کر کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی 24 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کر دے گی اور انصاف کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :