وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمر میں شدید درد اور تکلیف کے باعث پریس کانفرنس کے لئے لگائی گئی نشست ہٹوا دی اور کھڑے ہو کر بات چیت کی

پیر 24 جولائی 2017 19:15

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمر میں شدید درد اور تکلیف کے باعث ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمر میں شدید درد اور تکلیف کے باعث پریس کانفرنس کے لئے لگائی گئی نشست ہٹوا دی اور کھڑے ہو کر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

پیر کو پنجاب ہائوس میں وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کے لئے ان کی نشست پر کمر درد کے باعث بیک کیئر نشست لگائی گئی تھی لیکن وزیر داخلہ پریس کانفرنس کے لئے آئے تو انہوں نے وہ نشست ہٹوا دی۔ ان کے سٹاف نے فوری طور پر ڈائس کا انتظام کیا اور وزیر داخلہ نے کھڑے ہو کر صحافیوں سے بات چیت کی۔ اس دوران وہ اپنی کمر پکڑ کر کھڑے رہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں تکلیف کے باعث بیٹھنے میں مشکل کا سامنا ہے اس لئے کھڑے ہو کر بات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :