لاہورخودکش دھماکا:کالعدم ٹی ٹی پی کےٹی ایس جی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 جولائی 2017 18:18

لاہورخودکش دھماکا:کالعدم ٹی ٹی پی کےٹی ایس جی گروپ نے دھماکے کی ذمہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء ) : کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے لاہور میں کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، دھماکا ٹی ٹی پی کے ٹی ایس جی نے کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سبزی منڈی کوٹ لکھپت کے قریب پولیس پر دہشتگرد فدا حسین سواتی تقبلہ اللہ  نے موٹرسائیکل کے ذریعے خود کش دھماکا کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے ارفع کریم ٹاور کے قریب کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں خود کش دھماکاہوا۔جس میں 8پولیس اہلکاروں سمیت 25فراد شہید اور 38سے زائد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب ارفع کریم ٹاور کے قریب کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں خود کش دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کاسراغ مل گیاہے،موٹرسائیکل لاہورکے رہائشی عثمان علی کے نام پررجسٹرڈ ہے۔ لاہور دھماکے میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل کے مالک کانا م عثمان علی ہے۔ جبکہ موٹرسائیکل 15مئی 2017ء کورجسٹرڈ ہوئی۔

متعلقہ عنوان :