پاکستان کی کھجور اور چھواروں کی بیرون ملک بڑی ڈیمانڈ ہے ، حاجی بشیر احمد آرائیں

کھجورکی پیداواراوراسکی پروسینگ جدیدطریقے پرکرنے کے حوالے سے اقدامات کی بہت ضرورت ہے، صدر خیرپور چیمبر آف کامرس

پیر 24 جولائی 2017 18:48

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) خیرپورچیمبرآف کامرس اوررانجمن تاجران اناج کھجورمنڈی کے صدرحاجی بشیراحمدآرائیںنے کہاہے کہ پاکستان میں خصوصاخیرپورضلع میں پیداہونے والی کھجوراورچھوارے کی ہندوستان ،بنگلہ دیش ،سری لنگا۔اورپوری ممالک میں بڑی ڈیمانڈہے ۔

(جاری ہے)

البتہ ہمیں کھجورکی پیداواراوراسکی پروسینگ جدیدطریقے پرکرنے کے حوالے سے اقدامات کی بہت ضرورت ہے ،حاجی بشیراحمدآرائیں بنگلہ دیش اوربھارت کے 15روزہ دورے کے بعدخیرپورپہنچنے پرسینئرصحافی شجاعت احمدصدیقی سے گفتگوکررہے تھے ۔

انہوںنے مزیدبتایاکہ ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے )کوچاہیے کہ وہ خیرپورکی کھجورصنعت سے وابستہ آبادگاروںاورتاجروںکوپروسپنگ کے حوالے سے مددفراہم کرے ،تاکہ زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کیاجاسکے ۔انہوںنے ٹی ڈی اے پی ادارے سے مطالبہ کیاکہ نیروبی کینیامیں 3سے 5اکتوبر2017ء میں ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میڈک ایسٹ افریقہ میں شرکت کے خیرپورکے کھجورتاجروںاورآبادگاروںکوبھی موقع دیاجائے ۔#

متعلقہ عنوان :