خیرپور:کھجور سیزن میںپنجاب وبلوچستان سے مزدوری کے لیے آنے والے ہزاروںخاندانوںکی خواتین اورانکے بچوںکوحفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی انتظامات

پیر 24 جولائی 2017 18:48

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء)کھجورکے سیزن میںپنجاب وبلوچستان سے مزدوری کے لیے آنے والے ہزاروںخاندانوںکی خواتین اورانکے بچوںکوحفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے انتظامات کئے گئے ،جولائی سے ستمبرتک مزدوری کیلئے آنے والے خیرپورکے کھجورکی پیداوارکے حوالے خیرپورکی 4تحصیلوںمیں جن میں گھمبٹ ،خیرپور،کنگری اورکوٹٹ ڈیجی تحصیلیں شامل ہیںمیں خانہ بدوش مزدوروںکے 5ہزار3سوسے زائد بچوںاورخواتین کو10روزہ کرش پروگرام کے تحت ویکسینیشن کی گئی ۔