پولیو ویکسینیشن،مثبت نمونے اب بھی عہدیداروں کیلئے تشویش اور چیلنج کا باعث ہیں،رپورٹس

پیر 24 جولائی 2017 18:47

پولیو ویکسینیشن،مثبت نمونے اب بھی عہدیداروں کیلئے تشویش اور چیلنج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) پولیو وائرس اب بھی اسلام آباد اور گردونواح میں خطرات لئے ہوئے ہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مثبت نمونے (سمپل) اور کم سطح کی ویکسینیشن اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑنے والے عہدیداروں کیلئے تشویش کا باعث ہے،اس مرحلے پر اسلام آباد راولپنڈی کوئٹہ بلاک کے بعد دوسرا بڑا ہاٹ سپاٹ ہیں جہاں پر اہداف بدستور پورے نہیں ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیو کے خلاف حالیہ مہم کے نتائج بتاتے ہیں کہ آئی سی ٹی کی زیر انتظام کام کرنے والے راولپنڈی اور اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں اچھی کارکردگی دیکھی گئی ہے جبکہ سی ڈی اے کے زیر انتظام دیہی علاقے بہتر کوریج (نتائج) نہ دے سکے۔گزشتہ ہفتے کی مہم کے دوران ٹارگٹڈ 310,000 بچوں میں سے اسلام آباد کے 282,000 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اور باقی ماندہ بچوں کو مہم کے بعد قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو کنٹرول روم ڈیٹا کے مطابق لگ بھگ95فیصد بچوں کو فنگرمارک چیکنگ پر پولیو کے قطرے پلائے گئے جبکہ73فیصد گھروں پر موجود نہیں پائے گئے جبکہ 30بچوں کے والدین نے ویکسینیشن سے انکار کیا۔(ولی)

متعلقہ عنوان :