گورنر محمد زبیر نے پرو فیسر ڈاکٹر محمد یوسف کو سندھ میڈیکل کالج ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا فیکلٹی کا ڈین مقر ر کردیا

پیر 24 جولائی 2017 18:47

گورنر محمد زبیر نے پرو فیسر ڈاکٹر محمد یوسف کو سندھ میڈیکل کالج ، جناح ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے پرو فیسر ڈاکٹر محمد یوسف کو سندھ میڈیکل کالج ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کیs Basic Medical Science فیکلٹی کا ڈین مقر ر کردیا ہے ۔ تقرری ان کی ریٹائر منٹ کی تاریخ 7 اگست 2018 ء تک ہوگی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر گلشن علی میمن کو پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین ، شہید بینظیر آباد کی فیکلٹی سرجری اینڈ الائیڈ سائنسز کا ڈین مقرر کردیا ہے ۔

تقرری ان کی ریٹا ئر منٹ کی تاریخ 26 مارچ 2020 ء تک ہوگی ۔علا وہ ازیں گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر ناہید قادر میمن کو پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین ، شہید بینظیر آبادکی فیکلٹی آف Basic Medical Sciences کا ڈین مقرر کردیا ہے ۔تقرری ان کی ریٹا ئر منٹ کی تاریخ 18 مئی 2018 ء تک ہوگی ۔ #