فیروزپورروڈ پر ہونے والے دھماکہ ‘حکام تضادات کا شکار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 جولائی 2017 18:11

فیروزپورروڈ پر ہونے والے دھماکہ ‘حکام تضادات کا شکار
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جولائی۔2017ء)لاہور میں فیروزپورروڈ پر ہونے والے دھماکے کے بارے میں حکام ابھی تک تضادات کا شکار ہیں ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دھماکے میں اب تک 9پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں ان کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش لگتا ہے جو موٹرسائیکل پر آیاجبکہ سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ دھماکا خودکش تھا-