دھماکے کے وقت وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس جاری تھا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 جولائی 2017 18:11

دھماکے کے وقت وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس جاری تھا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جولائی۔2017ء)لاہور میں فیروزپورروڈ پر ہونے والے دھماکے کے وقت ارفع کریم ٹاور میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری تھا-دھماکے کے بعد ارفع کریم ٹاور اور ارگردکی دیگر عمارتوں کو فوری طور پر خالی کروالیا گیا-پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں ایک انسپکٹر‘سب انسپکٹر‘ہیڈکانسٹیبل اور دیگر پولیس اہلکار شامل تھے-اس افسوسناک سانحہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں دو سگے پولیس کانسٹیبل بھائی بھی شامل تھے-