وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہمارا عزم ادارے و ملازمین کی ترقی ہے ، شیخ انصر عزیز

محنت کشوں کے حقوق کی آواز بلند کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، چوہدری محمد یٰسین مزدور یونین کے وفد کی میئر وچیئرمین شیخ انصر عزیز سے تفصیلی ملاقات

پیر 24 جولائی 2017 18:42

وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہمارا عزم ادارے و ملازمین کی ترقی ہے ، شیخ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء)سی ڈی اے مزدور یونین کے وفد میں شامل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدر اورنگزیب خان ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،پیٹرن ان چیف سید گلدارشاہ ،چیف آرگنائزر حاجی مشتاق احمد شاہد و دیگر نے میئر وچیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی ،میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے یونین عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماراعزم وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق ادارے و ملازمین کی ترقی ہے اور ہم سب نے ملکر اس شہر کی خوبصورتی و بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہے اور دارلحکومت کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کے لیے ہر شخص کو اپنا کردارادا کرنا ہو گا ، انھوں نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ سی ڈی اے ملازمین کی پروموشن و اپ گریڈیشن ،ایکس پاکستان لیو ،رول 20و فیملی ٹرانسفر جیسے جو مطالبات ومسائل محنت کشوں کے حوالے سے چوہدری محمد یٰسین کی ٹیم نے پیش کیے ہیں انکو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی نہ صرف کوشش کی جائے گی بلکہ محنت کشوں کو درپیش تحفظات کو مکمل طور پر دور کیا جائے گا ،اس موقع پر مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے ملازمین کے تمام مسائل کو توجہ سے سننے اور انکے حل کی مکمل یقین دہانی کروانے پر میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین جو نہ صرف پندرہ ہزار محنت کشوں کی نمائندہ تنظیم ہے بلکہ سی ڈی اے کے پندرہ ہزار محنت کش خاندانوں کے حقوق کے تحفظ کی محافظ ہے وہ ملازمین کے حقوق کی آواز بلند کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اور ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ سی ڈی اے بورڈ سے منظور شدہ اور طے شدہ مطالبات جس میں سی ڈی اے کے ڈیلی ویجز ،مسٹررول ملازمین کی مستقلی ،ایکس پاکستان اور ایل ایف پی کی چھٹی ،پروموشن کیس ،حج و عمرے کے لیے چھٹی ،رول 20اور فیملی ٹرانسفر کی بحالی اور سی ڈی اے ملازمین کی پروموشن اور اپ گریڈیشن جیسے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے،سی ڈی اے ملازمین کی اپ گریڈیشن کا کیس جو کہ ملک کی اعلیٰ عدلیہ سپریم کور ٹ میں زیر التواء ہے اور اسکا فیصلہ آنے تک کسی قسم کی کاروائی کرنا غیر مناسب ہے،انتظامیہ سمیت ہم سب کو عدالت کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے لہذا اس مسئلے پر عدالت کا فیصلہ آنے کا انتظارکیا جائے ،ہماری تنظیم جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ جمہوریت کی پاسداری کرتی چلی آئی ہے ہم نے اس شہر میں تاریخ کی سب سے بڑی پر امن احتجاجی ریلی نکال کرایک تاریخ رقم کی اور احتجاج ہماراجمہوری حق ہے جسکی آئین ہمیں اجازت دیتا ہے اور اگر آئندہ بھی ہمارے ملازمین کے تحفظات کو دور نہ کیا گیا تو ہم اپنا جمہوری حق استعمال کرتے رہیںگے ،ہم نے ہمیشہ اپنے ورکروں کو ملک و ادارے کی بہتر ی کے لیے کام کرنے کی نصیحت کی اور آئندہ بھی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ادارے کی بہتری کے لیے کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں ،سی ڈی اے ملازمین متحد ہو کر اپنے ادارے کی ترقی اور اپنے حقوق کی بقاء کے لیے اپنا کرداراداکریں گی