شہبازشریف سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات، ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 24 جولائی 2017 18:29

شہبازشریف سے گورنر اسٹیٹ بینک کی ملاقات، ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ رکاوٹوں کے باوجود ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ویزراعلی پنجاب شہبازشریف سے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں اور رکاوٹوں کیباوجود ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے جب کہ عالمی ادارے بھی پاکستان میں مستحکم ہوتی معیشت کا اعتراف کر رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ معیشت کی مضبوطی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :