دھماکے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی

پیر 24 جولائی 2017 18:07

دھماکے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء)فیروز پور روڈ پر دھماکے کے بعد تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے فوری بعد حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحبان کو ایمر جنسی کے نفاذ کے احکامات جاری کئے گئے ۔ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے چھٹی کر کے گھروں کو جانے والے تمام ڈاکٹروں کو ڈیوٹی پر واپس بلا لیا گیا جبکہ ایمر جنسی وارڈز میںبیڈز خالی کرا کے جان بچانے والی ادویات کا ذخیرہ کر لیا گیا ۔