پاک فوج ریسکیواور ریلیف کے کاموں میں بھرپور حصہ لے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 جولائی 2017 17:56

پاک فوج ریسکیواور ریلیف کے کاموں میں بھرپور حصہ لے،آرمی چیف جنرل قمر ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جولائی 2017ء ) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں شہید افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیاہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پاک فوج فوری طور پرریسکیواور ریلیف کے کاموں میں حصہ لے۔ دوسری جانب پاک فوج اور رینجرزنے جائے دھماکا کاکنٹرول سنبھال لیاہے۔ جبکہ پاک فوج کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ واضح رہے ارفع کریم ٹاور کے قریب کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں خود کش دھماکاہوا۔جس میں 8پولیس اہلکاروں سمیت 25فراد شہید اور 38سے زائد زخمی ہوگئے۔