سراج الحق کا پا نامہ کیس منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے آخری حد تک جانے کا اعلان

جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف مہم سے پیچھے نہیں ہٹی گی،نواز شریف سمیت پانامہ لیکس میں تمام 435ملوث بیورکریٹ،سیاستدان اور ججز کا احتساب چاہتے ہیں ،پانامہ سکینڈل اللہ کی بے آواز لاٹھی ہے جو شریف خاندان پر برس رہی ہے،فیصلے کے بعد نواز شریف گھر کی بجائے جیل جائینگے،ممتاز قادری کی پھانسی سے نواز شریف کا زوال شروع ہوچکا ہے،جماعت اسلامی کرپٹ نظام کی باغی ہے،کرپشن کیخلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،سی پیک میں ملاکنڈ ڈویژن کے حق کیلئے جرگہ طلب کرینگے،جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت کا مشن اور پروگرام ایک ہے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اجتماع سے خطاب

پیر 24 جولائی 2017 18:01

سراج الحق کا  پا نامہ کیس منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے آخری حد تک جانے ..
لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) پانامہ کیس منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے آخری حد تک جانے کا اعلان کردیا،حالات جو بھی ہوجائے جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف مہم سے پیچھے نہیں ہٹی گی،جماعت اسلامی نواز شریف سمیت پانامہ لیکس میں تمام 435ملوث بیورکریٹ،سیاستدان اور ججز کا احتساب چاہتی ہے،پانامہ سکینڈل اللہ کی بے آواز لاٹھی ہے جو شریف خاندان پر برس رہی ہے،فیصلے کے بعد نواز شریف گھر کی بجائے جیل جائینگے،ممتاز قادری کی پھانسی سے نواز شریف کا زوال شروع ہوچکا ہے،جماعت اسلامی کرپٹ نظام کی باغی ہے،کرپشن کیخلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،سی پیک میں ملاکنڈ ڈویژن کے حق کے لئے جرگہ طلب کرینگے،جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت کا مشن اور پروگرام ایک ہے،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے میدان گریڈ اسٹیشن لال قلعہ میں ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم،ایم این اے صاحبزادہ محمد یعقوب خان،ایم پی اے اعزاز الملک افکاری،ایم پی اے سعید گل،سابق ایم این اے مولانا اسد اللہ اورتحصیل امیر حاجی فضل وہاب نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر دیر لوئر کے ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان،تحصیل ناظم بلامبٹ عمران الدین،تحصیل ناظم منڈا ہمایون خان،تحصیل نائب ناظم لال قلعہ انجینئر حنیف اللہ خان،تحصیل نائب ناظم چکدرہ مدت خان سمیت کثیر تعداد میں علاقہ مشران بھی موجود تھے،جلسے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی،سینیٹر سراج الحق نے اس موقع پر تیرہ کروڑ روپے کی لاگت سے ارسی سی پل ریدگے کا سنگ بنیاد بھی رکھا،سینیٹر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ سکینڈل اللہ کی بے آواز لاٹھی ہے جو شریف خاندان پر برس رہی ہے شریف خاندان پانامہ سکینڈل میں بری طرح پھنس گیا ہے اور ان کو ملک میں جائے پناہ نہیں مل رہی ان کی غلط بیانیاں قوم پر آشکارہ ہوگئی ہے نواز شریف نے اسمبلی فلور پر اپنے اثاثوں کے متعلق غلط بیانی کی اور جے ائی ٹی اور سپریم کورٹ میں پھنسنے کے بعد اب ائیں بائیں شائیں کررہے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف گھر جانے کی بجائے جیل جائینگے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف سب سے پہلے ملک گھیر مہم شروع کی اور اب اس مہم کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے پانامہ سکینڈل میں 450افراد کے نام ہے جماعت اسلامی سب کا احتساب یقینی بنائے گی انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں چینی حکومت نے شندور براستہ چترال تیمرگرہ اور چکدرہ ریلوے لائن بچھانے کا سروے کیا تھا لیکن مرکزی حکومت نے اس سروے کو چھپایا اور اس ریلوے ٹریک کو ایک منظم منصوبے کے تحت عوام کے نظروں سے اوجھل رکھا انھوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی جلد ملاکنڈ ڈویژن کے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے جرگہ بلائے گی اور سی پیک میں ملاکنڈ ڈویژن کے حقوق کے لئے مرکزی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرئے گی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ممتاز قادری کی مظلومانہ شہادت نواز شریف کا پیچھا کررہی ہے اور اس وقت سے نواز شریف زوال پذیر ہے نواز شریف سودی نظام کا دفاع کررہے ہے جس کی وجہ سے ہمارے مسائل اور قرضوں میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے ملک میں افراتفری بڑھ گئی ہے تمام ادارے خسارے میں چل رہے ہیں لوڈ شیڈنگ نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے کسی بھی وقت لاوا پھوٹ سکتا ہے جو عدالت کے فیصلے سے قبل شریف خاندان کو بہا کرلے جائے گا انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے آمریکہ اور یورپ کے کہنے پر راتوں رات ممتاز قادری کو پھانسی دی اور میڈیا کے ذریعے بلیک ائوٹ کرکے معاملے کو دبانے کی ٹھانی لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے عوام نے حکومت کی منصوبہ بندی کی دھجیاں بکھیر کررکھ دی عوام بیدار ہے اور شریف خاندان سے ایک ایک پائی کا حساب لے گی انھوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کہ وہ جلد از جلد پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے تاکہ کرپٹ عناصر کا قلع قمع ہوجائے اور ملک کرپشن سے پاک ہوجائے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سعودی عرب میں سینکڑوں پاکستانی معمولی مقدمات میں جیلوں میں پرے سڑ رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانی ملک کے معاشی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے حکومت جلد ان کی رہائی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔