چیئرمین سینیٹ ،سپیکر قومی اسمبلی ، سینیٹ میں قائد ایوان ، قائد حزب اختلاف اور ڈپٹی سپیکرکا لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 24 جولائی 2017 18:01

چیئرمین سینیٹ ،سپیکر قومی اسمبلی ، سینیٹ میں قائد ایوان ، قائد حزب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی ،سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق ، قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے لاہور میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی ،سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق ، قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے لاہور میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی ۔