صدر مملکت کا لاہور دھماکے پر افسوس کا اظہا،جان بحق افراد لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا

دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے متاثر ہوئے بغیر انتہا پسندی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،صدر مملکت ممنون حسین کا پیغام

پیر 24 جولائی 2017 18:01

صدر مملکت کا لاہور دھماکے پر افسوس کا اظہا،جان بحق افراد لواحقین کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور میں ہونے والیدھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے جان بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔ صدر مملکت نے مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج معالجے سمیت بھر پور تعاون کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے متاثر ہوئے بغیر انتہا پسندی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔