وزیراعظم محمد نواز شریف کی لاہور دھماکہ کی مذمت

پیر 24 جولائی 2017 17:48

وزیراعظم محمد نواز شریف کی لاہور دھماکہ کی مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں دھماکہ کی پرزر مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکنہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔