صدر مملکت ممنون حسین کا لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 24 جولائی 2017 17:47

صدر مملکت ممنون حسین کا لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے لاہور میں ہونے والی دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہر ممکنہ بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے متاثر ہوئے بغیر انتہا پسندی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔