قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکر ٹر یٹ نے کمیٹی نیشنل ائیر ٹرانسپورٹیشن بل 2014کو مسترد کر دیا

قائمہ کمیٹیکا بیت الما ل کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت غر یب اور مستحقین میں راشن تقسیم نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہا ر مستحقین کی مالی اعانت کیلئے تمام اضلاع میں وسائل مساوی بنیادوں پر خر چ کئے جائیں کمیٹی کی ہدایت

پیر 24 جولائی 2017 17:47

قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکر ٹر یٹ نے کمیٹی نیشنل ائیر ٹرانسپورٹیشن ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکر ٹر یٹ نے پا کستان بیت الما ل کی جانب سے رمضان المبارک پیکج کے تحت غر یب اور مستحقین میں راشن تقسیم نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہا ر کیا،کمیٹی نے ہدایت کی کہ مستحقین کی مالی اعانت کے لئے تمام اضلاع میں وسائل مساوی بنیادوں پر خر چ کئے جائیں جبکہ کمیٹی نیشنل ائیر ٹرانسپورٹیشن بل 2014کو مسترد کر دیا۔

پیر کو قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکر ٹیرٹ کا اجلاس کمیٹی چئیرمین رانا محمد حیات کی صدارت میں ہوا۔اجلا س میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی جانب سے پیش کئے گئے نیشنل ائیر ٹرانسپورٹیشن بل 2014کو مسترد کر دیا۔ کمیٹی کی جانب سے پاکستان بیت الما ل کی جانب سے رمضان المبارک پیکج کے تحت غر یب اور مستحقین میں راشن تقسیم نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہا ر کیااور ہدایت کی کہ ہر سال اس پیکج کے تحت راشن تقسیم کر نے کے حوالے سے سخت اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے ہدایت کی کہ مستحقین کی مالی اعانت کے تحت تمام اضلاع میں وسائل مساوی بنیادوں پر خر چ کئے جائیں کیوں کی مو جودہ صورتحال میں پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے والوں کا تعلق صرف چند اضلاع سے ہے۔اجلاس میں اسلام آ باد کے ڈومیسائل رکھنے والوں کے لئے خصو صی کوٹہ مختص کرنے کے حوالے سے اسد عمر کی جانب سے پیش کئے گئے بل پر غور کیا گیا اور اس پر مزید بحث کے لئے آئندہ اجلاس تک مو خر کر دیا۔