پاکستان مقبوضہ کشمیر میں عوام کی سفارتی اور اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا،وزیراعظم

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے استعمال کی ہمیشہ مذمت کی ہے، وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں بنیادی ڈھانچے اور سیاحت کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے، حکومت آزاد کشمیر کو سیاحت کا مرکز بنانا چاہتی ہے وزیراعظم نواز شریف کی آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت مشتاق منہاس سے ملاقات میں گفتگو

پیر 24 جولائی 2017 17:47

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں عوام کی سفارتی اور اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں عوام کی سفارتی اور اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے استعمال کی ہمیشہ مذمت کی ہے، وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں بنیادی ڈھانچے اور سیاحت کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے، حکومت آزاد کشمیر کو سیاحت کا مرکز بنانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعظم نواز شریف سے آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت مشتاق منہاس نے ملاقات کی، مشتاق منہاس کی وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر میں بنیادی ڈھانچے اور سیاحت کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے، ہماری حکومت آزاد کشمیر کو سیاحت کا مرکز بنانا چاہتی ہے، مسلم لیگ(ن) اور آزاد کشمیر کے عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے کارکنوں سے ملاقات کے لئے جلد دورہ کروں گا، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے استعمال کی ہمیشہ مذمت کی ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں عوام کی سفارتی اور اخلاقی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔