سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ،زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت

پیر 24 جولائی 2017 17:47

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے لاہور ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی لاہور ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

سپیکر وڈپٹی سپیکر نے زخمی ہونے والوںکی جلد صحت یابی کی دعا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمددردی کیا۔سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :