وزیر اعظم نواز شریف کی ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

پیر 24 جولائی 2017 17:47

وزیر اعظم نواز شریف کی ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ دھماکے میں جاں بحقہونیوالے افراد کے لواحقین کو صدمہ و برداشت کرنے کی ہمت دے، زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم نواز شریف نے لاہور ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس ہے، اللہ تعالیٰ لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے بھی دعا کی اور ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :