عارفوالا پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون، 7 افراد گرفتار

پیر 24 جولائی 2017 17:29

عارفوالا پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون، 7 افراد گرفتار
عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) عارفوالا میںپولیس کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 7 افراد کوگرفتار کرکے 30 لیٹرشراب و420 گرام چرس برآمد کرلی گئی ،تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 343/EBمیں پولیس نے شراب فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نوید ،ظفراقبال 205/EB، مختار احمدسکنہ صدردین اورامین سکنہ80/EB کو گرفتارکرکے 30لیٹرشراب برآمد کرلی جبکہ نواحی گائوں 79/EBسے منشیات فروش ساجداورمحمد اکرم کو420 گرام چرس سمیت گرفتارکرلیا،اسی طرح پولیس نے نواحی گائوں50/SP سے امجدعلی کو گرفتارکرکے ناجائز کاربین12 بور اور2عدد کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :