کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کارروائی ،جعلی شناختی کارڈ اور سرٹیفکیٹ بنانے والا گروہ گرفتار

پیر 24 جولائی 2017 17:29

کوئٹہ میں ایف آئی اے کی کارروائی ،جعلی شناختی کارڈ اور سرٹیفکیٹ بنانے ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) ایف آئی اے کرائم سرکل کوئٹہ نے جعلی قومی شناختی کارڈ اور لوکل سرٹیفکیٹ پیسوں کے عوض غیر ملکیوں کو بنا کر دینے والے گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جعلی شناختی کارڈ، جعلی لوکل سرٹیفکیٹ اور جعلی اسٹیمپ برآمدکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے سامان میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور کوئٹہ کے مختلف ایس ایچ اوز کی مہریں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس کے سینئر کلرک اشفاق احمد ،سنگین خان ،جعفرعلی ہزارہ ،فرید احمد کاکڑ، عبدالقیوم، محکمہ ہیلتھ کے ملازم علی مراد اور ایجنٹ علی شاہ کو ایئر پورٹ روڈ سے رنگے ہاتھوںگرفتارکرلیا جن کے قبضے سے جعلی شناختی کارڈ ،جعلی لوکل سرٹیفکیٹس اور جعلی مہریں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :