باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورپشاورسے عازمین حج کی پہلی تین پروازیںاپنی منزل کوروانہ ہوگئیں

گورنرخیبر پختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑانے عازمین حج کوباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورسے رخصت کیا

پیر 24 جولائی 2017 17:27

باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورپشاورسے عازمین حج کی پہلی تین پروازیںاپنی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورپشاورسے عازمین حج کی پہلی تین پروازیںاپنی منزل کوروانہ ہوگئیں۔گورنرخیبر پختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑانے عازمین حج کوباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورسے رخصت کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیراوقاف حبیب الرحمان، ایئرپورٹ منیجرطاہرسکندراورچیف سیکورٹری آفیسرایئرپورسٹ سیکیورٹی فورس شیرمحمدخان بھی موجودتھے۔

ایئربلیوایئرلائن 180،شاہین 326جبکہ سعودی ایئرلائن 80عازمین حج کولیکرسعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سرکاری سطح پر19ہزار500جبکہ پرائیویٹ سطح پر11ہزارعازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب جائینگے تاہم امسال ایک لاکھ سترہزارعازمین حج کی سعادت حاصل کریںگے جن میںخیبرپختونخواہ سی19ہزار500سرکاری جبکہ 11ہزار پرائیویٹ عازمین حج کی سعادت حاصل کریںگے۔حج آپریشن26اگست تک جاری رہیگا۔عازمین حج پشاورایئرپورٹ سے ملک وقوم کیلئے دعائیںکرتے ہوئے رخصت ہوگئے اوربہترین انتظامات پرحج ڈائریکٹریٹ کی حاجی کیمپ میں انتظامات پراورایئرپورٹ انتظامیہ کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :